پی پی ایس سی کے پرچے آؤٹ کرنے والے ملزمان گرفتار

ملزمان میں سول سیکرٹریٹ و پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ملازمین اور طلباء شامل


ویب ڈیسک January 02, 2021
ملزمان میں سول سیکرٹریٹ و پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ملازمین اور طلباء شامل

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے پرچے آؤٹ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ویجیلنس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان سول سیکرٹریٹ و پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ملازمین اور طلباء ہیں، جنہیں اسٹنگ آپریشن کرکے گرفتار کیا گیا، ملزمان تحصیل دار کا پیپر لیک کرنےکے دوران گرفتار ہوئے۔

ڈائریکٹر ویجیلنس عبدالسلام عارف نے کہا کہ ملزمان تحصیلدار کے ایک پیپر کا پندرہ لاکھ روپے مانگتے تھے، آٹھ لاکھ روپے پہ ڈیل طے ہوئی، ملزمان کا پیچھا کرتے پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل میں داخل ہوئے اور گیٹ سے نکلتے ہی گرفتار کرلیا، انہوں نے ڈپٹی اکاؤنٹ آفیسر ، لیکچرار ، اینٹی کرپشن افسران کے پیپر بیچنے کا اعتراف کرلیا۔

پبلک سروس کمیشن کا ملازم یو ایس بی میں پیپر رکھ لیتا تھا، ملزمان ہر پیپر لیک کرنے کے لئے نئی جگہ طلبا کو لے جاتے تھے اور خفیہ مقام پر لے جاکر طلباء کو پیپر کے جوابات بتاتے تھے، ملزمان میں غضنفر، وقار، اکرم، گوہر علی، مظہر عباس شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں