ریلوے مال گاڑیوں کیلیے چین سے 58 انجن حاصل کریگا

مالی بحران سے نکلنے کیلیے ریلوے اراضی قبضہ مافیاسے واگزار کرانیکافیصلہ

مالی بحران سے نکلنے کیلیے ریلوے اراضی قبضہ مافیاسے واگزار کرانیکافیصلہ۔ فوٹو: فائل

لاہور:
پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کیساتھ مال گاڑیوں کی بھی حالت بہتر بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان ریلوے آئندہ ماہ چین سے 58 انجن حاصل کرے گا جن کو مال بردار گاڑیوں کیلئے استعمال کیا جائیگا۔ اتوار کو پاکستان ریلوے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ بہت جلد مال بردارگاریوں کو مزید فعال بنایاجائیگا جس سے پاکستان ریلوے کی آمدنی میں نمایاں اضافہ کے امکانات روشن ہیں ۔




ریلوے نے مالی بحران پر قابو پانے اورآمدنی میں اضافے کیلئے اپنے ہی وسائل کو بروئے کار لانے کا بھی فیصلہ کر لیاہے۔ اس سلسلہ میں ریلوے اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کروانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، اب تک ایک ہزار ایکڑ اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروائی جاچکی ہے۔
Load Next Story