
ضلع کوٹلی کے قریب عباس پور کا رہائشی 14 سالہ علی حیدر غلطی سے ایل او سی پار کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر چلا گیا۔ علی حیدر اس وقت مقبوضہ جموں و کشمیر کی پونچھ انتظامیہ کی حراست میں ہے، اور اس سے تفتیش جاری ہے۔
یاد رہے سات دسمبر2020 کو بھی عباس پور آزاد کشمیر کی دو لڑکیوں کو بھارتی فوج نے ایل او سی سے حراست میں لے لیا تھا۔ بعدازاں دفتر خارجہ کی کوششوں سے 13 سالہ لائبہ زبیر اور 17 سالہ ثنا زبیر ایک روز بعد واپس آزاد کشمیر اپنے گھر پہنچ گئی تھیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔