بھاری سبسڈی پنجاب حکومت نے مفت وائی فائی منصوبہ بند کردیا

منصوبے کیلئے سالانہ 19 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ آرہا تھا۔


آصف محمود January 03, 2021
منصوبے کیلئے سالانہ 19 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ آرہا تھا۔ فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب میں مفت انٹرنیٹ کی سہولت ختم کر دی ہے۔

صوبائی حکومت نے بھاری سالانہ سبسڈی کے باعث پنجاب وائی فائی پراجیکٹ بند کر دیا ہے، مفت انٹرنیٹ کی سہولت ختم ہونے سے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلباء، ریسرچ اسکالرز اور صحافی مفت وائی فائی کی سہولت سے محروم ہوگئے۔

سال 2017 میں اس وقت کی حکومت نے لاہور، ملتان سمیت صوبے کے دو سو مقامات پر پنجاب وائی فائی کی مفت سہولت فراہم کرنے کیلئے پنجاب وائی فائی منصوبہ شروع کیا گیا، منصوبے کیلئے سالانہ 19 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ آرہا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں