دل کا دورہ پڑنے کے بعد گنگولی کی انجیوگرافی طبیعت میں بہتری

جس وقت انھیں اسپتال لایا گیا دل کی دھڑکن کم تھی مگر اب وہ کافی بہتر ہیں، ڈاکٹرز


Sports Desk January 03, 2021
جس وقت انھیں اسپتال لایا گیا دل کی دھڑکن کم تھی مگر اب وہ کافی بہتر ہیں، ڈاکٹرز ۔ فوٹو: فائل

سابق بھارتی کپتان اور کرکٹ بورڈ کے موجودہ صدر ساروگنگولی کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال میں داخل ہونا پڑگیا۔

گذشتہ روز کولکتہ میں اپنے گھر کے قریب جمنازیم میں ہی ان کی دھڑکنیں بے ترتیب ہوئیں جبکہ سینے میں شدید درد اٹھا، جس پر انھیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، پہلے ایمرجنسی میں رکھا گیا بعد ازاں انجیوگرافی کے بعد طبیعت سنبھلنے پر دوسرے وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گنگولی فیملی میں دل کی تکلیف کی تاریخ موجود ہے، جس وقت انھیں اسپتال لایا گیا دل کی دھڑکن کم تھی مگر اب وہ کافی بہتر ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |