جنوبی افریقی فیصلے نے پاکستان کیلیے سبق چھوڑ دیا

6 فرنچائزز کا 17 سالہ ڈومیسٹک سسٹم ختم،15فرسٹ کلاس ٹیمیں متعارف


Sports Reporter January 03, 2021
6 فرنچائزز کا 17 سالہ ڈومیسٹک سسٹم ختم،15فرسٹ کلاس ٹیمیں متعارف۔ فوٹو : فائل

جنوبی افریقی فیصلے نے پاکستان کیلیے سبق چھوڑ دیا، بورڈ نے 6فرنچائزز پر مبنی 17سال سے جاری ڈومیسٹک سسٹم ختم کرکے 15 فرسٹ کلاس ٹیمیں متعارف کرا دیں۔

پی سی بی نے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر میں ڈپارٹمنٹس اور ریجنز کی ٹیمیں ختم کرکے 6ایسوسی ایشنز کا سسٹم متعارف کرایا ہے،اس سے ایک تو سینکڑوں کرکٹرز بے روزگار ہوئے، دوسرے سرگرمیاں بھی محدود رہ گئیں، ایسوسی ایشز کو فرنچائز کے طور پر چلانے کا بھی پلان ہے لیکن اسپانسرز کی کمی آڑے آ رہی ہے۔

دوسری جانب کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے 6فرنچائزز پر مبنی 17سال سے جاری ڈومیسٹک سسٹم ختم کرکے 15فرسٹ کلاس ٹیمیں متعارف کرا دی ہیں،اس فیصلے کا اطلاق رواں سال نئے سیزن سے ہوگا،ڈویڑن ون اور ٹو کی ٹیمیں 4روزہ اور ایک روزہ کرکٹ کھیلیں گی،2 ڈسٹرکٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس میں بھی نیا ٹیلنٹ تلاش کیا جائے گا،ڈویڑن ون کی ٹیمیں مزانسی سپر لیگ میں شریک ہوں گی،ڈویڑن ون کے اسکواڈز میں 16، ڈویڑن ٹو کیلیے 11کرکٹرز کو کنٹریکٹ دیا جائے گا۔

کرکٹ ساؤتھ افریقہ عبوری بورڈ کے چیئرمین زاک یعقوب کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک ٹیموں کی تعداد میں اضافہ سے کرکٹرز کو صلاحیتوں کے اظہار کے زیادہ مواقع ملیں گے،قومی ٹیموں کیلیے کھلاڑیوں کی اچھی کھیپ تیار کرنے کے مقاصد بھی حاصل ہوسکیں گے۔

چیف ایگزیکٹیو اینڈریو بریزکے نے کہا کہ 10 مختلف ماڈلز کا جائزہ لینے کے بعد ہم نے یہ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا،امید ہے اس سے ڈومیسٹک کرکٹ سے مزید ٹیلنٹ سامنے لانے میں مدد ملے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |