چیئرمین کا عامر اور سمیع کے جانے پر دکھ کا اظہار کرنا حیران کن ہے کامران اکمل

کرکٹ بورڈ سینئرز کے ساتھ اچھا سلوک کرے تو بھارت کی طرح ہم بھی متبادل کھلاڑی تیار کرنے میں معاونت کرسکتے ہیں،ٹیسٹ کرکٹر


Express News January 03, 2021
کرکٹ بورڈ سینئرز کے ساتھ اچھا سلوک کرے تو بھارت کی طرح ہم بھی متبادل کھلاڑی تیار کرنے میں معاونت کرسکتے ہیں،ٹیسٹ کرکٹر۔ فوٹو: فائل

SINGAPORE: ٹیسٹ کرکٹرکامران اکمل نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کا محمد عامر اور سمیع اسلم کے جانے پر دکھ کا اظہار کرنا حیران کن ہے۔

کامران اکمل نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کا محمد عامر اور سمیع اسلم کے جانے پر دکھ کا اظہار کرنا حیران کن ہے، ان کو دیکھنا چاہیے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ ایسا رویہ کیوں اپنایا جا رہا ہے، کرکٹ بورڈ سینئرز کے ساتھ اچھا سلوک کرے تو بھارت کی طرح ہم بھی متبادل کھلاڑی تیار کرنے میں معاونت کرسکتے ہیں،گذشتہ کئی برس سے سینئرز کے ساتھ ٹھیک برتاؤ نہیں ہورہا، محمد عامر کا معاملہ سب کے سامنے ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کھیلنے کو تیار تھا لیکن سینٹرل پنجاب کے کوچز کا رویہ افسوسناک ہے، انھوں نے ٹیم میں لینے سے معذرت کرلی، انتظامیہ کے رویے پر پی سی بی حکام کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے،بورڈ کو ان لوگوں سے ضرور بات کرنا چاہیے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |