چیئرمین کا عامر اور سمیع کے جانے پر دکھ کا اظہار کرنا حیران کن ہے کامران اکمل
کرکٹ بورڈ سینئرز کے ساتھ اچھا سلوک کرے تو بھارت کی طرح ہم بھی متبادل کھلاڑی تیار کرنے میں معاونت کرسکتے ہیں،ٹیسٹ کرکٹر
SINGAPORE:
ٹیسٹ کرکٹرکامران اکمل نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کا محمد عامر اور سمیع اسلم کے جانے پر دکھ کا اظہار کرنا حیران کن ہے۔
کامران اکمل نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کا محمد عامر اور سمیع اسلم کے جانے پر دکھ کا اظہار کرنا حیران کن ہے، ان کو دیکھنا چاہیے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ ایسا رویہ کیوں اپنایا جا رہا ہے، کرکٹ بورڈ سینئرز کے ساتھ اچھا سلوک کرے تو بھارت کی طرح ہم بھی متبادل کھلاڑی تیار کرنے میں معاونت کرسکتے ہیں،گذشتہ کئی برس سے سینئرز کے ساتھ ٹھیک برتاؤ نہیں ہورہا، محمد عامر کا معاملہ سب کے سامنے ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کھیلنے کو تیار تھا لیکن سینٹرل پنجاب کے کوچز کا رویہ افسوسناک ہے، انھوں نے ٹیم میں لینے سے معذرت کرلی، انتظامیہ کے رویے پر پی سی بی حکام کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے،بورڈ کو ان لوگوں سے ضرور بات کرنا چاہیے۔