محمد آصف نے پاکستانی پیسرز پر اصل عمر چھپانے کا الزام عائد کردیا

برتھ سرٹیفکیٹس پر 17، 18مگر حقیقت میں عمریں 27، 28 سال ہیں۔


Sports Desk January 03, 2021
برتھ سرٹیفکیٹس پر 17، 18مگر حقیقت میں عمریں 27، 28 سال ہیں۔ فوٹو: فائل

سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے پاکستانی پیسرز پر اصل عمر چھپانے کا الزام عائد کردیا۔

کامران اکمل کے یوٹیوب چینل پر انٹرویو میں محمد آصف نے کہا کہ پلیئرز کی عمریں بہت زیادہ ہیں، برتھ سرٹیفکیٹس پر 17، 18 برس کے ہیں مگر حقیقت میں ان کی عمریں 27، 28 سال کی ہیں، جسم میں 20، 25 اوورز کرانے کی لچک ہی نہیں، وہ جانتے ہی نہیں کہ جسم کو کیسے موڑا جاتا ہے تھوڑی دیر بعد ہی جسم اکڑنے لگتا ہے، 5، 6 اوورز کے اسپیل کے بعد ان سے فیلڈ میں کھڑا نہیں ہوا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی فاسٹ بولر کو میچ میں 10 وکٹیں اڑائے 5، 6 برس ہوگئے ہیں، موجودہ پیسرز کو کوئی علم ہی نہیں نہ ہی وہ بیٹسمینوں کو فرنٹ فٹ پر کھیلنے پر مجبور کرنے کا ہنر جانتے ہیں، ان کا خود پر کنٹرول ہی نہیں ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |