ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن کیویز کی منتظر

چیمپئن شپ فائنل کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے کلین سوئپ درکار


Sports Reporter January 03, 2021
پاکستان کرکٹ ٹیم جیتے یا ہارے ساتویں درجے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ فوٹو: گیٹی امیجز

TOKYO: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن کیویز کی منتظر ہے جب کہ کرائسٹ چرچ ڈرا ہونے سے بھی منزل حاصل ہوجائے گی۔

پاکستان کیخلاف سیریز2-0 سے جیتنے کی صورت میں کیویز118 پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا(116)کی ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمالیں گے، اس وقت بھارت(114) دوسرے نمبر پر ہے،کرائسٹ چرچ ٹیسٹ ڈرا ہونے پر بھی نیوزی لینڈ117 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہو جائے گا۔

بھارت آسٹریلیا سیریز بھی جاری ہونے کے سبب کیویزکی حکمرانی کا دورانیہ مختصر بھی ہوسکتا ہے، ہارنے کی صورت میں 113پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن برقرار رہے گی، پہلے ٹیسٹ میں ناکامی سے پاکستان نے پانچویں پوزیشن پر آنے کا موقع بھی گنوا دیا تھا۔

سیریز میں کسی بھی مارجن سے جیت اس مقصد کیلیے کافی ہوتی، اب اگر دوسرے میچ میں فتح سے سیریز برابر بھی ہوگئی تو 89پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن برقرار رہے گی،کلین سوئپ پر پوائنٹس 84 مگر رینکنگ میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

دوسری جانب رواں سال لارڈز میں شیڈول آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلیے ٹیموں میں دوڑ جاری ہے،کورونا وائرس کی وجہ سے پرسنٹیج کی بنیاد پر تشکیل پانے والے پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے، فائنل تک رسائی کی امیدیں زندہ رکھنے کیلیے کیویز کا پاکستان ٹیم کو کلین سوئپ کرنا ضروری ہے۔

30دسمبر کو مرتب کردہ فہرست کے مطابق پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا (0.766) پہلے، بھارت(0.722) دوسرے نمبر پر ہے، نیوزی لینڈ نے ماؤنٹ مانگونئی ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف فتح سے اپنے پوائنٹس 0.625 سے بڑھا کر0.667 کر لیے ہیں، انگلینڈ (0.608) چوتھے،تنزلی کے بعد پاکستان (0.346)پانچویں نمبر پر ہے۔

کیویز اگر گرین کیپس کو کلین سوئپ کرنے میں کامیاب ہوجائیں تو 0.700پوائنٹس کے ساتھ فائنل کھیلنے کی امیدیں روشن رہیں گی، البتہ دیگر ٹیموں کی باہمی سیریز کے نتائج بھی دیکھنا ہوں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |