چائے بنانے کی کوشش میں 55 سالہ شخص جھلس کر ہلاک
تھانہ حالی روڈ کی حدود پنہور گوٹھ میں مقامی افراد کی اطلاع پر ایدھی عملے نے جھلس کر شدید زخمی 55 سالہ شیخ نواز علی کو سول اسپتال حیدرآباد کے برنس وارڈمیں منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
پولیس کے مطابق شیخ نواز گھر میں اکیلا رہائش پذیر تھا اور صبح کے وقت گیس پریشر میں کمی کے سبب چولہا جلانے کی کوشش کررہا تھا کہ جھلس گیا۔