چارجڈ پارکنگ میں رشوت لینے والا ڈائریکٹر جیل بھیج دیا گیا
ڈپٹی ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ یاسین کورشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکیا تھا
اینٹی کرپشن عدالت نے چارجڈ پارکنگ کی مد میں رشوت لینے کے الزام میں گرفتار ڈپٹی ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ محمد یاسین کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
صوبائی اینٹی کرپشن کی عدالت کے روبرو اینٹی کرپشن حکام نے گرفتار ڈپٹی ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ محمد یاسین کو چارجڈ پارکنگ کی مد میں رشوت لینے کے الزام میں پیش کیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ڈپٹی ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ محمد یاسین کو 10 ہزار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا، ملزم افسر نے ٹھیکیدار کو کورنگی میں غیر قانونی پارکنگ کی جگہ الاٹ کی تھی، ملزم غیر قانونی پارکنگ کے عوض 10 ہزار روپے فی ہفتہ وصول کرتا تھا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔