حویلیاں طیارہ حادثہ تحقیقاتی رپورٹ جاری کرنے والے افسر کو ہٹا دیا گیا

عثمان غنی 31 دسمبر کو ریٹائر ہوگئے تھے اس لیے انہیں اس عہدے سے ہٹادیا گیا، ترجمان وزارت ہوابازی

تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے عثمان غنی کو عہدے سے ہٹانے کا معاملہ شکوک وشبہات پیدا کر رہا ہے، ماہرین۔ فوٹو:فائل

ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ کے سربراہ ایئرکموڈور (ر) عثمان غنی کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ائرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ کے سربراہ ایئرکموڈور (ر) عثمان غنی کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے، عثمان غنی 2018 سے ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ کے سربراہ تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حویلیاں طیارہ حادثہ کی تحقیقات 4 سال بعد مکمل

ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان غنی نے حویلیاں حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کی تھی، انہوں نے دباؤ کے باوجود اے ٹی آرطیارہ حادثے کی رپورٹ مکمل کی، طیارہ حادثہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آچکی ہے جب کہ تفصیلی رپورٹ آنا باقی ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: حویلیاں حادثے میں طیارے کا انجن خراب ہونے کا انکشاف

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایئرکموڈور (ر) عثمان غنی ملازمت مکمل ہونے پر 31 دسمبر کوپاک فضائیہ سے ریٹائرڈ ہوگئے تھے، تاہم اے ٹی آر حادثے کی تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے انہیں ائرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ کے سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کا معاملہ شکوک وشبہات پیدا کر رہا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حویلیاں طیارے حادثے میں جاں بحق دونوں پائلٹس کے لائسنس جعلی ہونے کا الزام

دوسری جانب ترجمان وزارت ہوابازی عبدالستار کھوکھر کا کہنا ہے کہ عثمان غنی 31 دسمبر کو ریٹائر ہوگئے تھے اس لیے انہیں اس عہدے سے ہٹادیا گیا، انہیں پہلے ہی ایکسٹینشن دی جاچکی تھی، ایئرکرافٹس انویسٹی گیشن بورڈ کے سربراہ کے لیے نئے ناموں پر غور جاری ہے۔
Load Next Story