ارطغرل غازی نے بھارت میں بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے
جنوبی بھارت میں ایک مداح نے تاریخی ڈراما سیریز کے مرکزی کردار کے نام سے ریستوران کھول دیا
ارطغرل غازی نے بھارت میں بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے اور وہاں تاریخی ڈارمے کے مداح نے اپنے محبوب کردار کے نام سے ریسٹورینٹ کھول لیا۔
ترک خبر رساں ادارے کے مطابق حیدرآباد سے بھارت میں بھی اس ڈرامے کے پرستاروں کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے ، اس تاریخی داستان کے چاہنے والے دیگر دنیا کی طرح بھارت میں بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
اسی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے حیدرآباد دکن سے تعلق رکھنے والے جاوید خان نے اپنے ریستوراں کا نام ارطغرل غازی کے نام پر رکھ دیا ہے۔ اس ریستوران میں اگرچہ ترک کھانے دست یاب نہیں ہیں تاہم اس کی سجاوٹ میں ڈرامے کے مقبول کرداروں کے بڑے بڑے پوسٹر استعمال کیے گئے ہیں۔
یہ خبر بھی دیکھیے: ترکی میں ارطغرل غازی کے شہر سے ٹنوں سونے کے ذخائر دریافت
اس تاریخی ڈرامے کی اردو ڈبنگ کو بھارت کے مسلمانوں میں بھی بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے جو کہ ان کی بڑی تعداد کی زبان بھی ہے۔ سیریز کے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد 1 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے اور اس کے مجموعی ویوز 3 ارب سے زائد ہوگئے ہیں۔