انگلینڈ نے ورلڈ ٹی20 کیلیے تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کردی آج پروٹیز سے مقابلہ

دفاعی چیمپئن کیلیے جنوبی افریقہ کے خلاف ہفتے سے شروع ہونے والی 3 میچز کی سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے


Sports Desk/AFP September 08, 2012
دفاعی چیمپئن کیلیے جنوبی افریقہ کے خلاف ہفتے سے شروع ہونے والی 3 میچز کی سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے. فوٹو: رائٹرز

انگلینڈ نے ورلڈ ٹوئنٹی 20 کیلیے تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کردی۔

دفاعی چیمپئن کیلیے جنوبی افریقہ کے خلاف ہفتے سے شروع ہونے والی 3 میچز کی سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے، ہوم سائیڈکو کیون پیٹرسن کی عدم دستیابی کا غم نہیں اور اس نے جنوبی افریقہ نژاد بیٹسمین کا خلا الیکس ہیلز سے پُر کرنے کا تہیہ کرلیا ہے، انھوں نے جون میں ویسٹ انڈیز کے خلاف مختصر فارمیٹ کے میچ میں 68 گیندوں پر 99 رنز بنائے تھے، کپتان اسٹورٹ براڈ نے کہا کہ ہم نے پروٹیز سے میچز اور سری لنکا میں شیڈول میگا ایونٹ کیلیے منصوبہ بندی شروع کردی۔

اب ہمارے منصوبوں میں پیٹرسن کی جگہ الیکس ہیلز شامل ہے جس کی کارکردگی اب تک کافی اچھی ہے، انھوں نے کہا کہ ہمارا موجودہ اسکواڈ بہت شاندار اور ہم اپنے مستقبل کے حوالے سے کافی پُرجوش ہیں، اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی بھوک اور سری لنکا میں شیڈول ورلڈ ٹی 20 معرکوں کے حوالے سے ہم میں کافی جوش و ولولہ موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں