پی ٹی اے کی یوٹیوب فیس بک ٹویٹر کو گستاخانہ فلم کا مواد بلاک کرنے کی ہدایت

اتھارٹی نے گستاخانہ فلم کے حوالے سے ٹریلرز ہٹانے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے رابطہ کیا ہے، پی ٹی اے


Irshad Ansari January 04, 2021
اتھارٹی نے گستاخانہ فلم کے حوالے سے ٹریلرز ہٹانے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے رابطہ کیا ہے، پی ٹی اے (فوٹو : انٹرنیٹ)

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نےسوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو گستاخانہ مواد پر مشتمل فلم 'لیڈی آف ہیون، کو بلاک کرنے کی ہدایات کردی۔

پی ٹی اے کے اعلامیے کے مطابق اتھارٹی نے گستاخانہ فلم کے حوالے سے ٹریلرز ہٹانے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے رابطہ کیا ہے'' لیڈی آف ہیون'' کے عنوان سے فلم کی ریلیز اور اس میں شامل گستاخانہ مواد کے حوالے سے مختلف اطلاعات کے پیش نظر، پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام، ٹویٹر کو مذکورہ فلم سے متعلقہ تمام مواد فوری طور پر بلاک کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق اب تک مذکورہ فلم کی جھلکیوں پر مشتمل 336 یو آر ایل کی اطلاع مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے موصول ہو چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں