چین کے مسلم اکثریتی صوبہ سنکیانگ میں پولیس اسٹیشن پر حملہ جھڑپ کے دوران 8 افراد ہلاک

9 افرادنے تھانے میں بارودی مواد پھینکا اور پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگائی جوابی کارروائی میں8 حملہ آور مارے گئے،چینی حکام


ویب ڈیسک December 30, 2013
گزشتہ 2 ماہ کے دوران صوبہ سنکیانگ میں اسی نوعیت کی کارروائیوں کے دوران 33 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور: چین کے مسلم اکثریتی صوبہ سنکیانگ میں پولیس اسٹیشن پر حملے کے دوران جھڑپ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

چین کے صوبہ سنکیانگ کی سرکاری ویب سائیٹ پر جاری بیان کے مطابق پیر کی علی الصبح دارالحکومت کاشغر کے قریب واقع یارقند کاؤنٹی میں 9 مسلح افراد نے ایک تھانے پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے عمارت میں دھماکا خیز مواد پھینکا اور پولیس کی کاروں کو آگ لگادی۔ پولیس کی جوابی کارروائی سے 8 حملہ آور ہلاک ہوگئے جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران صوبہ سنکیانگ میں اسی نوعیت کی کارروائیوں کے دوران 33 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں