بنوں اسپورٹس کمپلیکس میں پی ڈی ایم کے اعلان کردہ جلسے پر پابندی

پی ڈی ایم کے جلسے سے اسپورٹس کمپلیکس کو نقصان پہنچ سکتا ہے، محکمہ کھیل خیبر پختونخوا

پی ڈی ایم نے 6 جون کو بنوں اسپورٹس کمپلیکس میں جلسے کا اعلان کیا ہے فوٹو: فائل

محکمہ کھیل خیبرپختونخوا نے پی ڈی ایم کے بنوں اسپورٹس کمپلیکس میں مجوزہ جلسے پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس حوالے سے مقامی انتظامیہ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کے بنوں ریجنل آفس سے ڈی سی بنوں کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کی سہولیات کے لیے تزئین و آرائش کی جارہی ہے، کمپلیکس میں ٹاٹن ٹریک بنایا جارہا ہے، پی ڈی ایم 6 جنوری کو اسپورٹس کمپلیکس میں جلسہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔




مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حکومتی پالیسی کے تحت کسی بھی کھیل کے میدان میں نجی و سیاسی اجتماعات یا کھیلوں کے سوا کسی بھی تقریب پر پابندی ہے۔ جلسے سے اسپورٹس کمپلیکس کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اس لئے پی ڈی ایم کو اسپورٹس کمپلیکس میں جلسہ کرنے سے روکا جائے۔
Load Next Story