وہاڑی میں مدرسے کے استاد کے تشدد سے کم سن طالب علم جاں بحق

پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم مولوی عمران یعقوب کو گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک January 04, 2021
پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم مولوی عمران یعقوب کو گرفتار کرلیا

ISLAMABAD: تھانہ صدر کی حدود 214 ای بی میں مدرسے کے استاد نے طالب علم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بچہ جاں بحق ہوگیا۔

والد کے مطابق بستی 5 وٹی کے رہائشی یاسین کا 7 سالہ بیٹا مبشر مدرسہ میں قران پاک حفظ کرتا تھا، سبق یاد نہ کرنے پر استاد قاری عمران نے تار کے بنے ہنٹر اور ڈنڈے سے تشدد کیا جس سے طالب علم کی حالت غیر ہوگئی، طبی امداد ملنے سے قبل ہی مبشر جاں بحق ہوگیا، مبشر کے چھوٹے بھائی شہزاد نے گھر آکر تشدد کی اطلاع دی۔

ایس ایچ او مرزا حسنین نے دفعہ 302 کا مقدمہ درج کرکے ملزم مولوی عمران یعقوب کو گرفتار کرلیا اور بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی جس کی رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی اور گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کا حکم دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |