اگلے سال ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلیے انڈر 19 ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع

نیوزی لینڈ میں موجود اعجاز احمد اگلے ہفتے انڈر 19 ٹیم کیمپ کا چارج سنبھال لیں گے


Sports Reporter January 04, 2021
نیوزی لینڈ میں موجود اعجاز احمد اگلے ہفتے انڈر 19 ٹیم کیمپ کا چارج سنبھال لیں گے

RAWALPINDI: اگلے سال ویسٹ انڈیز میں شیڈول کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں شروع ہوگیا۔

چھ ہفتوں پر محیط کیمپ کے اس پہلے میں اکتیس کھلاڑیوں کو بلایا گیا تھا جن میں سے تین نوجوان کرکٹرز پاکستان کپ کے لیے ڈومیسٹک ٹیموں کا حصہ ہونے کے سبب شریک نہیں ۔کیمپ کے ابتدائی روز ہائی پرفارمنس سینٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف، ہیڈ آف انٹرنیشنل پلئیرز ڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق، ہیڈ آف کوچنگ گرانٹ بریڈ برن نے لیکچرز دیا۔

نیوزی لینڈ میں پاکستان شاہینز کے ساتھ موجود اعجاز احمد اگلے ہفتے سے انڈر 19 ٹیم کیمپ کا چارج سنبھال لیں گے۔ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر کے مطابق انڈر 19 کرکٹرز کے کیمپ سال بھر مختلف مراحل میں لگانے کاسلسلہ جاری رہے گا۔ جلدی کیمپ لگانے کا مقصد اگلے سال ورلڈکپ کے لیے بہترین ٹیم تیار کرنا ہے۔ پاکستان نے آخری بار انیس سو چھ میں یہ ٹرافی اٹھائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |