2001 کی حلقہ بندیاں نہیں مانتے سندھ میں نئی حلقہ بندیاں کرائی جائیں گی شرجیل میمن

2001کی حلقہ بندیاں سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے سیاسی آمروں کو خوش کرنے لئے سیاسی رشوت کے طور پر کی تھیں، شرجیل میمن


ویب ڈیسک December 30, 2013
عدالتی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں جانے کا آپشن بھی موجود ہے، شرجیل انعام میمن فوٹو: فائل

صوبائی وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی حلقہ بندیوں کو نہیں مانتے سندھ میں نئی حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھاکہ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 2001 کی حلقہ بندیوں پر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں لیکن سندھ حکومت ان حلقہ بندیوں کو نہیں مانتی۔ انہوں نے کہاکہ یہ حلقہ بندیاں سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے سیاسی آمروں کو خوش کرنے لئے سیاسی رشوت کے طور پر کی تھیں لہذا اب سندھ میں نئی حلقہ بندیاں کی جائیں گی لیکن سپریم کورٹ میں جانے کا آپشن بھی موجود ہے۔

شرجیل میمن کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلےکے بعد امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی غیر مؤثر ہوگئے ہیں، اب نئی حلقہ بندیوں کے تحت کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں