ثنا میر کا کمنٹری کے دوران کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیااسٹیڈیم میں خوف و ہراس
کمنٹری باکس میں موجود افراد پریشان، کورونا ٹیسٹ کرالیے
سابق قومی ویمن کرکٹ کپتان اور ٹی وی کمنٹیٹر ثنا میر کوویڈ19 کاشکار ہوگئیں۔
وہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پر جاری قائد اعظم ٹرافی میں کمنٹری کر رہی تھیں،ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسٹیڈیم میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
کمنٹری باکس میں ذمہ داریاں ادا کرنے والے پریشانی کا شکار ہوگئے اور ان کےکورونا ٹیسٹ کرالیے گئے۔
کمنٹیٹرز و سابق ٹیسٹ کرکٹر باذید خان کا بھی ٹیسٹ لیا گیا، طارق سعید،زوہیب حسن، علی یونس اور سکندر بخت کے بھی ٹیسٹ ہوگئے۔ پریزینٹیئر سویرا پاشا کا بھی کوویڈ19 ٹیسٹ ہوگیا جن کی رپورٹس کا انتظار ہے۔
پی سی بی کے ترجمان کے مطابق ثنا میر کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد حفاظتی تدابیر اپنائی گئیں،کمنٹری باکس اور اطراف میں سینیٹائزیشن اسپرے کیا گیا،کمنٹیٹرز معمول کے مطابق ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔