سونے کی عالمی و مقامی قیمت میں نمایاں اضافہ

دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں پیرکو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3000روپے کم رہی ہے


Staff Reporter January 04, 2021
دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں پیرکو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3000روپے کم رہی ہے(فوٹو، فائل)

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 34ڈالر بڑھکر 1933ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

صرافہ مارکیٹوں میں پیرکو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1300روپے اور 1114روپے کا نمایاں اضافہ ہوا جسکے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 115600روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 99108روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں پیرکو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3000روپے کم رہی ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 80روپے بڑھکر 1400روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 68روپے 59پیسے بڑھکر 1200روپے 27پیسے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |