برطانیہ سے صرف ایک مسافر کو پاکستان لانے والی انوکھی پرواز

پرواز کی برطانیہ سے پاکستان آمد کے حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے باقاعدہ اجازت نامہ جاری کیا تھا


Staff Reporter January 04, 2021
طیارے کی 370 نشستوں پر صرف ایک مسافر سوار ہوکر اسلام آباد پہنچا(فوٹو، فائل)

برطانیہ سے پاکستان انوکھی پروازکی آمد ہوئی ہے جس میں 370نشستوں والے طیارہ صرف ایک مسافرکو لے کرپاکستان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق مانچسٹربرطانیہ سے گذشتہ روز پروازپی کے 9702 پاکستان، اسلام آباد پہنچی۔ 370نشستوں والے طیارے میں صرف ایک مسافرعبدالرزاق احمد سوارتھے،باقی جہازخالی تھا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ پرواز کی برطانیہ سے پاکستان آمد کے حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے باقاعدہ اجازت نامہ جاری کیا تھا،اجازت نامے میں بھی ایک ہی مسافرکی پاکستان آمد کا ذکرہے، جس کو فیملی ارکان کے ہمراہ کورونا کی لازمی جانچ کے تحت اجازت دی گئی تھی۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق مانچسٹرسے پاکستان آنے والے طیارے کا قومی ائیرلائن کے فضائی بیڑے سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہائی فلائی کا چارٹرطیارہ پی آئی اے معاہدے کے تحت فیری فلائٹ(خالی پرواز) کے طورپرپاکستان کے لیے پلان تھا۔

طیارے میں سوارمسافر کو حکومت پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پراجازت فراہم کی۔ طیارے میں سوارمسافر میت کے ہمراہ پاکستان پہنچا۔ترجمان کے مطابق فیری فلائٹ کی پاکستان سے واپسی کی پروازپر 272مسافربرطانیہ روانہ ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں