اندھیرے میں روشنی موبائل چارجر اور سائیکل کی لائٹ ایک ساتھ
بفیلیٹو نےانتہائی غریب علاقوں کےلیے تیز روشنی اور پاور بینک تیار کیا ہے جو عوام میں مقبول ہورہا ہے
دنیا میں اس وقت ایک ارب سے زائد افراد باقاعدہ بجلی سے محروم ہیں یا صرف چند گھنٹے بجلی ہی حاصل کرپاتے ہیں۔ اس کےلیے ایک صاحب نے تیز روشنی دینے والy لائٹ تیار کی ہے جو یو ایس بی چارجر سے چارج ہوکر رات کو گھر میں اجالا کرتی ہے۔ اسے غریب افراد سائیکل کی لائٹ کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔ سب سے بڑھ کر یہ ایک طاقتور پاور بینک بھی ہے جو ہر قسم کے اسمارٹ فون چارج کرسکتا ہے۔
اس ایجاد کو بفیلیٹو کا نام دیا گیا ہے جسے اب اقوامِ متحدہ کے تعاون سے بالخصوص افریقہ کے بعض پناہ گزیں کیمپوں میں استعمال کیا جارہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ کمپنی بھارت، افریقہ اور دیگر غریب علاقوں میں لوگوں کو روشنی اور سیل فون کی سہولیات پہنچانے کےلیے کوشاں ہیں اور چاہیں تو آپ اسے خود اپنے استعمال کےلیے خرید لیجیے یا پھر اس رقم سے کسی غریب ملک کے بچوں کو روشنی اور توانائی بھی عطیہ کرسکتے ہیں کیونکہ اس وقت بھی دنیا بھر میں ڈھائی ارب سے زائد افراد انٹرنیٹ سے محروم ہیں۔
کمپنی کا مشن ہے کہ دور دراز علاقوں تک روشنی پہنچے تاکہ لوگ پڑھ سکیں اور معاشرے میں مثبت تبدیلی آسکے۔ بفیلیٹو کسی بھی سولر چارجر، گرڈ بجلی یا جنریٹر وغیرہ سے چارج ہوجاتی ہے۔ اسے 50 منٹ تک چارج کرنے پر یہ ایک اسمارٹ فون کی بیٹری کو مکمل طور پر بھردیتی ہے اور اس کے باوجود بھی روشنی دیتی رہتی ہے۔
بفیلیٹو جسی ایجادات کی بدولت دنیا میں انٹرنیٹ کی ڈیجیٹل خلیج (ڈیجیٹل ڈیوائیڈ) اورغریب علاقوں میں اندھیروں کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔ لیکن یہ کام آسان نہیں کیونکہ ایسے لوگوں کی تعداد ایک ارب سے زائد ہے۔
اس ایجاد کے دو اہم حصے ہیں: ایک بفیلیٹو گرڈ ہب جو شمسی توانائی کو بجلی میں بدلتی ہے جبکہ دوسرا جیبی آلہ ہے جو پاور بینک اور طاقتور ایل ای ڈی پر مشتمل ہے۔ اس کی پشت پر نصب خاص ہولڈر روشنی کو ہرجگہ نصب کرنے میں مدد دیتا ہے اور اسے آسانی سے لباس، سائیکل یا گھر میں لگایا جاسکتا ہے۔
بفیلیٹو کی قیمت صرف 27 ڈالر ہے اور 20 لیومن پر یہ 36 گھنٹے تک روشنی دیتی رہتی ہے۔