ملک و قوم کو توانائی کے بحران سے ضرور نجات ملے گی شہباز شریف
ملک کی توانائی کی ضروریات پورا کرنے کےلئے مختلف منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب
KARACHI:
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کہتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہے اور ملک و قوم کو اس بحران سے جلد نجات ملے گی۔
لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کے مسائل کے حل اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کا تہیہ کررکھا ہے، بجلی اور گیس کی کمی دور کرنے کے لئے صحیح سمت میں تیز رفتاری سے سنجیدہ اقدامات کئے جا رہے ہیں، ہم وقت ضائع کئے بغیر عملی اقدامات کررہے ہیں جس کا نتیجہ جلد ہی عوام کے سامنے ہوگا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کی توانائی کی ضروریات پورا کرنے کے لئے مختلف منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے، توانائی کے نئے منصوبوں کے لئے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جا رہی ہیں، انشاء اللہ ہماری شب و روزکی محنت رنگ لائے گی اور جلد ہی ملک و قوم کو توانائی کے بحران سے نجات ملے گی۔