وزیر اعظم کی ایف بی آرکو انکم ٹیکس سیلز ٹیکس اور دیگر محاصل کی شرح میں کمی کی ہدایت

کرپشن ہمارے تمام مسائل کی بنیادی وجہ اور یہ معیشت کو کھا گئی ہے، وزیر اعظم


ویب ڈیسک December 30, 2013
ایف بی آرمیں اصلاحاتی پیکج متعارف کرایاجاناچاہئے جس سے ٹیکس افسران کی صوابدید کو کم کیا جا سکے، وزیر اعظم فوٹو: فائل۔

وزیر اعظم نواز شریف نے ایف بی آر کو انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر محاصل کی شرح میں کمی کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم ہاﺅس اسلام آباد میں ایف بی آر میں اصلاحات اور ٹیکس دہندگان کو ریلیف فراہم کرنے سے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں چیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ کرپشن ہمارے تمام مسائل کی بنیادی وجہ ہے یہ ہماری معیشت کو کھا گئی ہے لیکن اب بدعنوانی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر محاصل کی شرح میں کمی اور اداراجاتی کے نظام کو سادہ بنایا جائے تاکہ حکومت کی آمدنی میں اضافہ اور کرپشن میں کمی ہو، ایف بی آر میں ایک جامع اصلاحاتی پیکج متعارف کرایا جانا چاہئے جس سے ٹیکس افسران کی صوابدید کو کم سے کم کیا جاسکے، اس سلسلے میں ایف بی آر ایک ماہ میں اصلاحات کا پیکج لائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں