شہریوں اور فوج پر حملہ کرنے والوں کے لئے قانون میں کوئی جگہ نہیں وزیراعظم

وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس میں آرمی چیف ، وزیرداخلہ، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی نے شرکت کی


ویب ڈیسک December 30, 2013
دہشتگردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے اور موثر قانون سازی ہونی چاہیے، وزیراعظم فوٹو: اے ایف پی/فائل

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج کا دہشتگردی کے خلاف یکساں موقف ہے جب کہ فوج اور شہریوں پر حملہ کرنے والوں کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی زیرصدارت امن و امان کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی اور ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران فاٹا اور کراچی کی صورتحال سمیت سرحدی امور زیرغور آئے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افوا ج اور شہریوں پر حملے کرنے والوں کے لیے قانون میں کوئی جگہ نہیں ہے اور سول اورفوجی قیادت کا اس حوالے سے ایک ہی مؤ قف ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے ہدایت کی کہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اور موثر قانون سازی کی جائے۔ انہوں نے اس حوالے سے زیرالتوا قوانین فوری مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں