وزیراعظم ریلیف پیکیج میں کرپشن کی دوبارہ تحقیقات شروع

پہلی رپورٹ جاری نہیں کی گئی، دوبارہ انکوائری درست نہیں، چیئرمین یوٹیلٹی اسٹورز


حسیب حنیف January 05, 2021
پہلی رپورٹ جاری نہیں کی گئی، دوبارہ انکوائری درست نہیں، چیئرمین یوٹیلٹی اسٹورز۔ فوٹو: فائل

وزرات صنعت و پیدوار کی طرف سے وزیراعظم ریلیف پیکیج میں کرپشن کی دوبارہ تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

چئیرمین یوٹیلٹی اسٹورز ذوالقرنین خان نے وزارت صنعت و پیداوار کو خط لکھ کر تحقیقات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ وزرات نے یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکیج میں کرپشن کی تحقیقاتی رپورٹ جاری نہیں کی، سیکریٹری صنعت و پیداوار تحقیقاتی رپورٹ جاری کریں۔

وزرات صعنت و پیدوار نے ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کے میرے اوپر الزامات کی انکوائری کرائی تھی، میں نے الزامات کا تحریری جواب دیا، خود بھی پیش ہوا، کرپشن کی تحقیقاتی رپورٹ کو مجھ سے شیئر نہیں کیا گیا، وزرات نے اسی معاملے پر دوبارہ انکوائری کا آرڈر دیدیا جو درست نہیں، پہلی انکوائری رپورٹ جاری کی جائے، دوبارہ انکوائری کیلیے بھی پیش ہونے کیلیے تیار ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں