دنیا بھر میں کشمیری یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں

سلامتی کونسل نے1949میں کشمیریوں کے مستقبل کے فیصلے کرنیکا حق تسلیم کیا


APP January 05, 2021
کشمیریوں کے یوم حق خود ارادیت کے دن پر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر کشمیری جھنڈا لہرارہا ہے۔ فوٹو: فائل

دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم حق خودارادیت منارہے ہیں۔

دنیا بھر سمیت کنٹرول لائن کے دونوں جانب میں مقیم کشمیری آج یوم حق خود ارادیت تحریک آزادی کشمیرکو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کے ساتھ منا رہے ہیں۔

صدرعلوی نے یوم حق خودارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حق خودارادیت انسانی احترام کا بنیادی جزو ہے، عالمی برادری کو بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام کے حوالے سے اپنی یقین دہانیوں اور ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے5جنوری 1949کو ایک قرار داد منظور کی تھی جس میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی استصواب رائے کے ذریعے کشمیریوں کے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کے حق کو تسلیم کیاگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |