خیبرپختونخواہ حکومت نے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کم کردیں

عام طورپرپہاڑی سرد ترین علاقوں میں ہرسال یہ تعطیلات 24 دسمبرسے 28 یا 29 فروری تک ہوا کرتی ہیں


ویب ڈیسک January 05, 2021
صوبائی حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ کورونا وبا کے پیش نظرہونے والی مستقل چھٹیوں کی وجہ سے کیا گیا ہے

خیبرپختونخواہ حکومت نے سرکاری ونجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کم کردیں۔

خیبرپختونخواہ حکومت نے پہاڑی علاقوں کے سرکاری ونجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 28 فروری سے کم کرکے 31 جنوری کردیں۔ عام طورپرپہاڑی سرد ترین علاقوں میں ہرسال یہ تعطیلات 24 دسمبرسے 28 یا 29 فروری تک ہوا کرتی ہیں۔

صوبائی حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ کورونا وبا کے پیش نظرہونے والی مستقل چھٹیوں کی وجہ سے کیا گیا ہے تاکہ طالب علموں کا مزید تعلیمی نقصان ہونے سے بچ سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں