ڈاکٹر ماہا مبینہ خودکشی کیس کے 3 ملزمان ڈی این اے سیمپل دینے سے گریزاں
وقاص ، جنید اور ناصر صدیقی نوٹسز کے باوجود پیش نہیں ہو رہے، تفتیشی افسر
گزشتہ برس خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا سے متعلق کیس کے 3 ملزمان ڈی این اے سیمپل دینے سے گریزاں ہیں۔
کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو ڈاکٹر ماہا مبینہ خودکشی کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔
تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ کیس میں 3 ملزمان کا تاحال ڈی این اے نہ ہو سکا۔ ملزمان کو پیش ہونے کیلئے نوٹس بھی بھیجے ہیں۔ مرکزی ملزمان وقاص اور جنید کو 4 بار نوٹس بھیجا۔ جبکہ ملزم ناصر صدیقی کو ایک بار نوٹس بھیج کر طلب کیا۔ ملزمان نوٹسز کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کا ڈی این اے کرانے کا بعد حتمی چالان پیش کریں گے۔ کیس کی تفتیش تاحال مکمل نہیں ہوسکی حتمی چالان جمع کرانے کیلئے مہلت دی جائے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرلی۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے 5 روز میں حتمی چالان طلب کرلیا۔