مولانا فضل الرحمن کے چار قریبی ساتھیوں کے خلاف نیب ریفرنس دائر

محمد ارسلان، محمد فاروق، قیصر عباس اور موسی خان کے خلاف تحقیقات جاری تھیں


عمر فاروق January 05, 2021
محمد ارسلان، محمد فاروق، قیصر عباس اور موسی خان کے خلاف تحقیقات جاری تھیں

نیب خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمن کے چار قریبی ساتھیوں کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔

قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد نیب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا۔ چاروں ملزمان محمد ارسلان، محمد فاروق، قیصر عباس اور موسی خان مبینہ طور پر مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھی ہیں۔

نیب خیبر پختونخوا میں مولانا فضل الرحمان کے مبینہ چار قریبی ساتھیوں کے خلاف تحقیقات جاری تھیں جن پر آمدن سے زیادہ اثاثہ جات رکھنے، بھرتیوں میں اقربا پروری کا مظاہرہ کرتے ہوئے من پسند افراد اور اپنے رشتہ داروں کو ترجیح دینے اور انھیں بھرتی کرنے سمیت مختلف منصوبوں میں خرد برد کے الزامات ہیں۔

نیب ریفرنس کے مطابق موسی خان نے مختلف منصوبوں میں خورد برد کی جبکہ غیر قانونی طریقے سے اپنے بیٹے اور بھتیجے جو کہ ان کا داماد بھی ہے اسے بھی بھرتی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں