اسامہ ستی قتل ایسے بے رحم لوگ پولیس میں نہیں ہونے چاہئیں وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شیخ رشید احمد نے مچھ مقتولین کے لواحقین سے ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا۔ بابر اعوان نے اسامہ ستی کے والدین کا مؤقف کابینہ میں پیش کیا۔ کابینہ نے مچھ حملے اور اسامہ ستی قتل پر افسوس کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں پولیس فائرنگ سے 22 سالہ طالب علم جاں بحق
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایسے بے رحم لوگ پولیس میں نہیں ہونے چاہئیں، حکومت مچھ حملے کے متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔
شیخ رشید احمد نے بلوچستان میں ایف سی کے شہید اہلکاروں، اسلام آباد میں جاں بحق ہونے والے اسامہ ستّی اور ہزارہ کمیونٹی کے شہدا کے لئے دعا کروائی۔
یہ بھی پڑھیں: مچھ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 11 مزدور اغوا کے بعد قتل
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیر اعظم عمران خان کو کوئٹہ دورے پر رپورٹ دی جبکہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر کل کوئٹہ دورہ کیا اور ہزارہ برادری سے ملاقات کی تھی۔