نادیہ خان کی اپنی شادی اور شوہر سے متعلق وضاحت

میرے شوہر ونگ کمانڈر فیصل ممتاز راؤ پاکستان ایئرفورس (پی اے ایف) کے ریٹائرڈ آفیسر اور فائٹر پائلٹ ہیں، نادیہ خان

یہ میری تیسری نہیں بلکہ دوسری شادی ہے ، نادیہ خان فوٹوانسٹاگرام

اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے اپنی شادی اور شوہر سے متعلق زیر گردش خبروں اور تبصروں پر تفصیلی وضاحت کی ہے۔

گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر اداکارہ ومیزبان نادیہ خان کی تیسری شادی کے چرچے جاری تھے۔ نادیہ خان نے بھی شادی تک خاموشی اختیار کیے رکھی اور کسی کو اپنے ہونے والے شوہر اور شادی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ تاہم شادی کے بعد جب مداحوں نے ان سے ان کی شادی کے متعلق سوالات کیے تو نادیہ خان نے خاموشی توڑتے ہوئے انکشاف کیا کہ یہ ان کی تیسری نہیں بلکہ دوسری شادی ہے اور ان کا سب سے چھوٹا بیٹا دراصل ان کا سگا بیٹا نہیں بلکہ انہوں نے اسے گود لیا ہے۔



بعد ازاں نادیہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے متعلق تفصیلاً سب کو آگاہ کیا۔ نادیہ خان نے لکھا میرے شوہر ونگ کمانڈر فیصل ممتاز راؤ پاکستان ایئرفورس (پی اے ایف) کے ریٹائرڈ آفیسر اور فائٹر پائلٹ ہیں۔ وہ 1970 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: نادیہ خان ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں


نادیہ خان نے لکھا فیصل نے 1991 میں 90 ویں جی ڈی پی کورس میں بطور کمیشنڈ آفیسر پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔ وہ دنیا کی معروف فضائیہ کے ساتھ فلائنگ اینڈ مینجمنٹ کا 30 سالہ تجربہ رکھنے والے ایک انتہائی قابل پائلٹ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ فیصل نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں تربیت کے تمام بڑے کورسز میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے۔ وہ 18 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد 2009 میں ونگ کمانڈر کی حیثیت سے پاک فضائیہ سے ریٹائر ہوئے اور متحدہ عرب امارات کی فضائیہ میں پہلے انسٹرکٹر پائلٹ اور پھر بطور چیف آف سیفٹی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔ فیصل میڈیا کے لیے نئے نہیں ہیں وہ آئی ایس پی آر کے نغمے ''ہوا کا سپاہی'' میں کام کرچکے ہیں۔



فیصل کے بیٹے ہایان امریکا میں انجنئرنگ کی ڈگری کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ فیصل کے والد الیکٹرانک میڈیا صحافی اور پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق ڈائریکٹرنیوز اور کرنٹ افیئر مرحوم ممتاز حامد راؤ ہیں۔ حامد راؤ پاکستان ٹیلی ویژن کے بانیوں میں سے ایک تھے اور ان کا شمار پی ٹی وی نیوز قائم کرنے والے صحافیوں میں ہوتا ہے۔ ان کا 2011 میں راولپنڈی میں انتقال ہوگیا تھا۔ ممتاز حامد راؤ کے خاندان کا تعلق مقبوضہ جموں کشمیر سے ہے۔

نادیہ خان نے اپنی ساس کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا فیصل کی والدہ ایک گھریلو خاتون ہیں اور ان کا تعلق بھی جموں سے ہے۔ وہ بہت پیار کرنے والی اور نرم دل خاتون ہیں اس کے علاوہ وہ بہت اچھے کھانے بھی بناتی ہیں۔ اس وقت وہ اسلام آباد میں مقیم ہیں۔

فیصل چار بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں ان کے چھوٹے بھائی علی برطانوی سول سروس میں بطور سینئر ایڈوائزر آفیسر کام کرتے ہیں اور اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ مانچسٹر میں مقیم ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CJnurqoBUxk/"]
Load Next Story