عاقب جاوید نے ناقص پرفارمنس پرمصباح الحق اوروقاریونس کو نشانے پررکھ لیا

پروفیشنل کوچز کو ٹیم کے ساتھ ہونا چاہیے پھر ہی معاملات بہتر ہوتے ہیں، عاقب جاوید


Muhammad Yousuf Anjum January 05, 2021
میرے نزدیک تو پی سی بی کے موجودہ سسٹم میں سوائے بے عزتی کے سوا کچھ نہیں، عاقب جاوید: فوٹو: فائل

سابق کرکٹرعاقب جاوید نے ناقص پرفارم پر ہیڈکوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقاریونس کو خاص نشانے پر رکھ لیا۔

لاہوراسپورٹس جرنلٹس ایسوسی ایشن سجال کی میٹ دی پریس میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ وقار یونس اور مصباح کو بغیر کوچنگ تجربے کے ٹیم کے ساتھ لگانے والوں سے باز پرس ہونی چاہیے، بغیر کوچنگ تجربے کے تومصباح ایسا کوچ ہے جسے میرے خیال میں کوئی شاید اسکول میں بھی جاب نہ دے۔

پروفیشنل کوچز کو ٹیم کے ساتھ ہونا چاہیے۔ پھر ہی معاملات بہتر ہوتے ہیں۔ ہاکی کی طرح موجودہ صورتحال میں کرکٹ بھی ختم ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ٹیم کی کوچنگ کی خواہش نہیں، میرے نزدیک تو پی سی بی کے موجودہ سسٹم میں سوائے بے عزتی کے سوا کچھ نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں