روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہوگیا

ڈالر کے انٹر بینک ریٹ ایک بار پھر 160 روپے سے تجاوز


Staff Reporter January 05, 2021
ڈالر کے انٹر بینک ریٹ ایک بار پھر 160 روپے سے تجاوز

امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی اڑان رہی جس سے ڈالر کے انٹر بینک ریٹ ایک بار پھر 160 روپے سے تجاوز کرگئے۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 35 پیسے کے اضافے سے 160 روپے 32 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 25 پیسے کے اضافے سے 160 روپے 45 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں