منڈی میں سبزی کی قیمتیں کم ترین سطح پر عوام کو بدستور مہنگی فروخت
دودھ، گوشت، مرغی اور کریانہ کی طرح سبزیوں کی سرکاری پرائس لسٹ بھی غیر موثر ہوچکی
سبزی منڈی میں قیمتیں سیزن کی کم ترین سطح پر آگئیں تاہم سندھ حکومت اور کمشنر کراچی کی غفلت کی وجہ سے شہر میں سبزیوں کی قیمتیں بدستور آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔
دودھ، گوشت، مرغی اور کریانہ کی طرح سبزیوں کی سرکاری پرائس لسٹ بھی غیر موثر ہوچکی ہے جس پر شہریوں نے سستی سبزیوں کے لیے سبزی منڈی کا رخ کرنا شروع کردیا ہے۔
سبزی منڈی مارکیٹ کمیٹی کے مطابق سبزی منڈی میں آلو پیاز 25 روپے میں فروخت ہورہے ہیں جب کہ شہر میں پیاز کی قیمت 40 سے 50 روپے وصول کی جارہی ہے۔
سبزی منڈی میں ٹماٹر 45 شہر میں 100 روپے کلو فروخت ہورہے ہیں، کھیرا لوکی منڈی میں 25 شہر میں 60 روپے فروخت ہورہا ہے۔ گاجروں کی بھرپور فصل کی آمد کے بعد قیمت 30 روپے کلو پر آگئی لیکن شہر میں گاجر 50 روپے کلوفروخت کی جارہی ہے۔
سندھ کی مٹر منڈی میں 65 پنجاب کی 55 روپے فروخت کی گئی شہر میں مٹر 100 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے، سبز مرچ منڈی میں 140 روپے کلو شہر میں 200 روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔
منڈی میں 14 روپے کلو فروخت ہونے والی پالک شہر میں 40 روپے کلو فروخت ہورہی ہے، منڈی میں بند گوبھی 24 اور پھول گوبھی 35 روپے فروخت کی گئی، منڈی میں بیگن 28 روپے کلو اور شکرقندی 25 روپے کلو فروخت کی گئی، منڈی میں ٹینڈے 40 روپے شہر میں 80 روپے فروخت ہورہے ہیں۔
منڈی میں 15 روپے کلو فروخت ہونے والا بھٹا (مکئی) شہر میں 40 روپے کلو فروخت ہورہا ہے، منڈی میں ادرک 320 روپے شہر میں 450 روپے کلو تک فروخت ہورہی ہے۔