کراچی میں کل پارہ 7 سے 9 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان

صبح کے وقت شہر کی فضاؤں پر دھند چھاسکتی ہے، محکمہ موسمیات

صبح کے وقت شہر کی فضاؤں پر دھند چھاسکتی ہے، محکمہ موسمیات . فوٹو ؛ فائل

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کو کم سے کم درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو صبح کے وقت شہر کا کم سے کم پارہ 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25.5 ڈگری ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت نمی کا تناسب 67 اور شام کو 24 فیصد رہا، دھند کے سبب حد نگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہوکر 2 کلومیٹررہ گئی تھی۔


ترجمان کے مطابق منگل کو بیشتر وقت بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں چلیں تاہم دوپہر سے شام کے درمیان سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں بھی چند گھنٹوں کے لیے بحال ہوئیں جس کے سبب سردی کی شدت میں معمولی کمی رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، صبح کے وقت شہر کی فضاؤں پر دھند چھاسکتی ہے۔
Load Next Story