قائد اعظم ٹرافی کا فائنل ٹائی حسن علی کی سنچری کے پی اور سینٹرل پنجاب مشترکہ فاتح

خیبر پختونخوا اور دفاعی چیمپئن سینٹرل پنجاب مشترکہ طور پر ٹائٹل کے حقدار بن گئے۔


Sports Reporter January 06, 2021
خیبر پختونخوا اور دفاعی چیمپئن سینٹرل پنجاب مشترکہ طور پر ٹائٹل کے حقدار بن گئے۔ فوٹو؛ فائل

گھمسان کا رن پڑنے کے بعد قائد اعظم ٹرافی کا فائنل ٹائی ہو گیا۔

خیبر پختونخوا اور دفاعی چیمپئن سینٹرل پنجاب مشترکہ طور پر ٹائٹل کے حقدار بن گئے،نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 5 روزہ فائنل کے اختتامی دن 356 کا ہدف پانے والی ٹیم سینٹرل پنجاب کو مزید 216 رنز درکار تھے مگر 249 رنز تک 8 وکٹیں گر گئیں، کپتان حسن علی نے جارحانہ اننگز کھیلی، 319 کے ٹوٹل پراحمد صافی 35 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اب سینٹرل کو فتح کے لیے 37 رنز درکار اور آخری وکٹ باقی تھی، فیصلہ کن لمحہ میں 355 رنز کے اسکور پر وقاص مقصود 4 رنزبنا کر وکٹ گنوا بیٹھے، حسن علی 106 رنز پرناقابل شکست رہے، مین آف دی میچ حسن علی پلیئر آف دی ایونٹ کا ایوارڈ بھی لے اڑے،کامران غلام بہترین بیٹسمین،ریحان آفریدی وکٹ کیپراورساجد خان بہترین بولرقرار پائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں