مہنگائی بڑھے گی اقتصادی شرح نمو15 سے 25 فیصد رہنے کی توقع اسٹیٹ بینک

رواں مالی سال مہنگائی میں 7 سے 9 فیصد اضافہ ہوگا، ترسیلات کی مالیت 25 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ سکتی ہے


Salman Siddiqui/Kashif Hussain January 06, 2021
مالیاتی اور جاری کھاتے کا خسارہ ہدف سے کم رہنے کی توقع، معیشت بحالی کی راہ پرگامزن ہو رہی ہے، سہ ماہی رپورٹ گورنر(فوٹو، فائل)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ( جولائی تا ستمبر ) کی معاشی جائزہ رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت کووڈ سے پہلے کی راہ پر دوبارہ گامزن ہو رہی ہے۔ پہلی سہ ماہی میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی زراعت، صنعت اور خدمات کے شعبوں میں نمایاں تھی۔ حکومت اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے کووڈ بحران سے نمٹنے کے لیے بروقت اور مربوط معاشی پالیسی اقدامات سے بحران کے شدید اثرات کو کم رکھنے اور معاشی بحالی کی بنیادیں رکھنے میں مدد ملی۔

رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح نمو 1.5 فیصد سے 2.5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔اسٹیٹ بینک نے معاشی شرح نمو کے لیے 2.1 فیصد کا ہدف مقرر کیا ہے۔ گذشتہ مالی سال معاشی ترقی کی شرح نمو منفی 0.4 فیصد رہی تھی۔ مہنگائی مییں اضافے کی شرح 6 فیصد تک محدود رکھنے کا ہدف مشکل ہوگیا۔

رواں مالی سال مہنگائی میں 7 سے 9 فیصد اضافہ ہوگا۔ ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ کی امید ہے۔ رواں مالی سال ترسیلات کی مالیت 25 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک بلند ہوسکتی ہے۔ برآمدات 24 ارب ڈالر جبکہ درآمدات 44 ارب ڈالر تک رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی خسارہ اور جاری کھاتے کا خسارہ ہدف سے بھی کم رہنے کی توقع ہے۔ مالی خسارہ جی ڈی پی کے 6.5 فیصد سے 7.5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔جاری کھاتے کا خسارہ جی ڈی پی کے 0.5 سے 1.5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کارکنوں کی ترسیلات زر کی مضبوطی، برآمدات کی بحالی اور خدمات کی کم درآمدات کی وجہ سے مالی سال20ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں جاری کھاتے میں فاضل درج کیا گیا۔ پاکستان ریمی ٹینس انی شیٹو کے تحت مسلسل پالیسی اقدامات اور باضابطہ اور ڈیجیٹل ذرائع کے فروغ نے ترسیلاتِ زر بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

کووڈ کی وجہ سے بین الاقوامی فضائی سفر پر عائد پابندیوں سے بھی ترسیلات زر کا رخ بے ضابطہ کے بجائے باضابطہ ذرائع کی جانب موڑنے میں مدد ملی۔ پاکستانی خدمات کی درآمدات کی سطح میں کمی واقع ہوئی۔تیل کی عالمی قیمتوں میں تیزی سے کمی کی وجہ سے پہلی سہ ماہی کے دوران درآمدی ادائیگیاں گذشتہ برس کے مقابلے میں قدرے کم رہیں۔

برآمدی وصولیاں گذشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کی کم سطح کے مقابلے میں بحال ہوئیں۔ کاروباری اداروں نے کاروباری بحالی کی اسکیم کے تحت 24دسمبر2020 ء تک بڑھ کر 263.8ارب روپے کی فنانسنگ حاصل کی۔

روزگار اسکیم (روزگار میں اعانت اور برطرفیوں کو روکنے کے لیے) کی رقم13نومبر2020ء تک بڑھ کر238.2 ارب روپے ہو گئی۔ اسٹیٹ بینک کی روزگار اسکیم کے تحت منظور شدہ درخواستوں میں ایس ایم ایز اور چھوٹے کارپوریٹ اداروں کا حصہ تین چوتھائی رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |