یوٹیلٹی اسٹورز کا 2020ء میں 100 ارب کا کاروبار
وزیر اعظم پیکیج کے ذریعے سبسڈائزڈ ریٹس پر اشیائے خوردونوش فراہم کرر ہے ہیں
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے 2020 کے دوران تقریباً 100 ارب روپے کا کاروبارکیا۔
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے 2020 کے دوران تقریباً 100 ارب روپے کا کاروبارکیا جوکہ سال 2019 میں 8.5 ارب روپے تھا۔ منیجنگ ڈائریکٹر عمر لودھی نے کہا کہ یو ایس سی اب تقریبا خود کفیل کارپوریشن بن چکا ہے اورمستقبل قریب میں ادارے کی بہتری کے لیے دیگراہم اقدامات کرنے کا خواہاں ہے۔
اعلامیے کے مطابق یو ایس سی نے مالی سال20 -2019 میں 8.564 ارب روپے قومی خزانے میں ٹیکس کی مد میں ادا کیے جبکہ مالی سال 19۔2018 میں یو ایس سی نے 1.476بلین ٹیکس کی ادائیگی کی تھی۔
یو ایس سی نے دیہی اور شہری علاقوں میں قائم4881 اسٹورز کے ریٹیل نیٹ ورک کے ذریعے سال 2020 کے دوران 45.77 ملین گھرانوں کی خدمت کی۔ یو ایس سی8 جنوری 2020 سے وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے ذریعے پاکستانی عوام کو سبسڈائزڈ ریٹس پر اشیاء خوردونوش فراہم کررہا ہے۔وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت 22 ارب کی ریکارڈسیل کی جو اب تک کی سب سے زیادہ سیل بھی ہے۔