آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا
پاکستان کی ساتویں پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑا لیکن ویسٹ انڈیز سے صرف 5 پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرکے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔
پاکستان کیخلاف کلین سوئپ کا مشن مکمل کرتے ہی کیویز نے اپنے پوائنٹس کی تعداد 118کرتے ہوئے آسٹریلیا(116) کو دوسری پوزیشن پر دھکیل دیا، پاکستان کی ساتویں پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑا لیکن ویسٹ (77) سے صرف 5 پوائنٹس زیادہ رہ گئے ہیں۔
پہلی دو پوزیشنز کے علاوہ دیگر ٹیموں کی رینکنگ برقرار ہے، نیوزی لینڈ پہلے، آسٹریلیا دوسرے، بھارت تیسرے، انگلینڈ چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں، سری لنکا چھٹے، پاکستان ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، افغانستان نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے۔