شرمناک کارکردگی پر ٹیم مینجمنٹ کا سخت احتساب کا فیصلہ تبدیلی کا امکان

کرکٹ کمیٹی کے اہم ممبر کو غیر ملکی کوچ کی تلاش کا ٹاسک بھی سونپا گیا ہے، ذرائع


Muhammad Yousuf Anjum January 06, 2021
کرکٹ کمیٹی کے اہم ممبر کو غیر ملکی کوچ کی تلاش کا ٹاسک بھی سونپا گیا ہے، ذرائع

دورہ نیوزی لینڈ میں شرمناک پرفارمنس پر ٹیم مینجمنٹ کا سخت احتساب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وطن واپسی پر بورڈ حکام کی جانب سے مصباح الحق سے جواب طلبی ہوگی، بیٹنگ کوچ یونس خان اور بولنگ کوچ وقار یونس سے بھی ناقص ترین کارکردگی پر بازپرس کی جائے گی۔

اگلے ہفتے سلیم یوسف کی سربراہی میں پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں بھی مصباح سے خراب کارکردگی اور بعض کھلاڑیوں کی جانب سے درست رویہ روا نہ رکھے جانے کی شکایات کا بھی جائزہ لے کر سفارشات دی جائیں گی۔ کرکٹ کمیٹی کے ایک اہم ممبر کو مستقبل میں غیرملکی کوچ کی تلاش کا ٹاسک بھی سونپا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں