کراچی کی سڑکوں پر شتر مرغ کے مٹرگشت کی ویڈیووائرل

شہریوں نے شتر مرغ کو پکڑ کر انتظامیہ کے حوالے کردیا


ویب ڈیسک January 06, 2021
شتر مرغ کافی دیر تک شہریوں کو چکما دیتا رہا۔ فوٹو:فائل

شہر کی سڑکوں پر شتر مرغ کی مستی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی سڑکوں پر شتر مرغ کے مٹرگشت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شترمرغ سڑک پر بے خوف بھاگتا جارہا ہے، جب کہ قریب سے گزرنے والے مسافر اپنے اپنے موبائل فون سے شتر مرغ کی ویڈیوز بنارہے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق شترمرغ کورنگی ڈھائی نمبر کی روڈ پر بھاگ رہا تھا، جسے موٹر سائیکل سوار شہری پکڑنے کی کوشش کررہے تھے، لیکن شتر مرغ کافی دیر تک شہریوں کو چکما دیتا رہا، تاہم شہریوں نے شتر مرغ کو پکڑ کر انتظامیہ کے حوالے کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں