اسامہ ستی کی گاڑی سے ہم پر فائرنگ نہیں کی گئی پولیس اہلکار

اسامہ قتل کیس میں گرفتار 5 ملزمان مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے


Numainda Express January 06, 2021
اسامہ قتل کیس میں گرفتار 5 ملزمان مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسامہ قتل کیس میں گرفتار 5 ملزمان کو تفتیش کے لیے مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

تفتیشی افسر نے انسداد دہشت گردی عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر کے قبضہ میں لے لیا۔ ملزم نے کہا مقتول کی گاڑی سے ان پر فائرنگ نہیں کی گئی ۔ جج نے ریمارکس دیے گاڑی نہ رکنے پر سیدھے فائر کرکے بےگناہ کی جان کیسے لی جاسکتی ہے؟۔

اسامہ قتل کیس میں گرفتار 5 پولیس اہلکاروں کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرانسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ تفتیشی افسر نے ملزمان کے مزید 12 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور بتایا کہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا ہے، مقتول کو 5گولیاں پیچھے اور ایک سامنے سے لگی ہے، تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بھی بنائی گئی ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقوعہ کی اصل تصویر ہی نہیں بنائی ، اس کا مطلب کہ تم ملزمان سے ملے ہوئے ہو؟۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں پولیس فائرنگ سے 22 سالہ طالب علم جاں بحق

ملزمان نے عدالتی استفسار پر بتایا تھانہ شمس کالونی نے اطلاع دی کہ ڈکیتی کے بعد سفید رنگ کی گاڑی روکیں، گاڑی کا پیچھا کیا تو تین اشاروں پر گاڑی نہیں روکی، پھر گاڑی پر فائر کیا۔ جج نے ریمارکس دیے گاڑی نہ رکنے پر سیدھے فائر کرکے بےگناہ کی جان کیسے لی جاسکتی ہے؟

عدالت نے وائرلیس پر گاڑی کی اطلاع دینے والے پولیس افسر کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کر دی، ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں