افغانستان کا مچھ واقعے میں جاں بحق 3 افراد کی لاشیں حوالے کرنے کا مطالبہ
مچھ میں ہونیوالے افسوسناک واقعہ میں سات افغانی بھی شامل ہیں، افغان قونصل جنرل
افغان قونصل جنرل نے وزارت خارجہ کو خط میں کہا ہے کہ مچھ میں تین افغانیوں کی میتیں افغانستان کے حوالے کی جائیں۔
افغان قونصل جنرل نے پاکستانی وزارت خارجہ کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مچھ میں ہونے والے افسوسناک واقعہ میں 7 افغانی بھی شامل ہیں، پاکستانی حکام 3 افغان باشندوں کی لاشیں واپس بھجوانے کا بندوبست کرے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مچھ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 11 مزدور اغوا کے بعد قتل
افغان قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ مزدوروں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد پاکستان اور افغانستان دونوں کے دشمن ہیں، واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ہزارہ برادری کا وزیراعظم کی آمد تک میتوں کی تدفین سے انکار
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے علاقے گشتری میں 2 اور 3 جنوری کی درمیانی شب نامعلوم افراد کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کو اغوا کرکے پہلے پہاڑوں پر لے گئے اور پھر ان پر فائرنگ کردی، واقعے میں 11 مزدور جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے تھے۔