کم کارڈیشین اورکانیے ویسٹ کا راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

کم کارڈیشین نے ماضی میں کانیے ویسٹ کی ذہنی پریشیانیوں کو ختم کرنے میں ان کی بہت زیادہ مدد کی ہے، میڈیا رپورٹس


ویب ڈیسک January 06, 2021
کانیے کا کہنا ہے کہ کارڈیشین فیملی ان پر نفسیاتی علاج کروانے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے، میڈیا رپورٹس

ہالی ووڈ کی ریئلیٹی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین اور پروڈیوسر و فیشن ڈیزائنر کانیے ویسٹ نے 7 سال بعد طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کم کارڈیشین نے کانیے ویسٹ سے علیحدگی کے سلسلے میں اٹارنی لورا ویسر کی خدمات حاصل کی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کم کارڈیشین کو چھٹیوں کے دوران اپنے شوہر کانیے ویسٹ اور شادی کی انگوٹھی کے بغیر دیکھا گیا جب کہ کانیے نے بھی مبینہ طور پر کم کارڈیشین کے بغیر چھٹیاں اپنے 14 ملین ڈالرز کے وومنگ فارم پر گزاریں۔

ذرائع کے مطابق کم کارڈیشین نے ماضی میں کانیے ویسٹ کی ذہنی پریشیانیوں کو ختم کرنے میں ان کی بہت زیادہ مدد کی ہے لیکن اب بس۔ کم کارڈیشین کی طلاق کی وجہ بتاتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ کم وکالت کا امتحان دینے کے لیے سنجیدہ ہیں اور وہ وکیل بننا چاہتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کانیے کا کہنا ہے کہ کارڈیشین فیملی ان پر نفسیاتی علاج کروانے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔ واضح رہے کہ کانیے نے حال ہی میں امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بطور آزاد امیدوار حصہ لیا تھا۔ تاہم وہ انتخابات میں ناکام رہے تھے لیکن انہوں نے اگلے انتخابات میں پھر سے میدان میں اترنے کا عندیہ دیاتھا۔ رپورٹس کے مطابق کم کارڈیشین کانیے کی ان حرکتوں سے پریشان آگئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں