قاضی جمیل الرحمان نئے آئی جی اسلام آباد پولیس تعینات

سابق آئی جی عامر ذوالفقار کو شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم روکنے میں ناکامی کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا


ویب ڈیسک January 06, 2021
سابق آئی جی کو شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم روکنے میں ناکامی کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا۔ فوٹو : ایکسپریس

وفاقی حکومت نے عامر ذوالفقار کی جگہ قاضی جمیل الرحمان کو نیا آئی جی اسلام آباد پولیس تعینات کردیا ہے۔

وفاقی حکومت نے آئی جی اسلام آباد پولیس عامر ذوالفقار کو تبدیل کرکے قاضی جمیل الرحمان کو نیا آئی جی تعینات کردیا ہے، اس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

قاضی جمیل الرحمان اس سے قبل خیبرپختونخوا حکومت میں خدمات سر انجام دے رہے تھے، مبینہ طور پر آئی جی اسلام آباد پولیس کو شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم روکنے میں ناکامی کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی شرح میں ہوش رُبا اضافہ ہو رہا تھا اور اسکے علاوہ فائرنگ کے واقعات بھی سامنے آئے تھے، 2 جنوری کی رات اسلام آباد پولیس کے اے ٹی ایس اہلکاروں نے گاڑی نہ روکنے پر طالب علم اسامہ ندیم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

وفاقی دارالحکومت میں چوری، ڈکیتی اور موبائل فون چھیننے کے بھی متعدد واقعات ہوئے لیکن پولیس جرائم کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے میں ناکام رہی تھی، تمام تر صورتحال کے تناظر میں وفاقی حکومت نے آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |