عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا

صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر116600روپے ہو گئی ہے


Staff Reporter January 06, 2021
صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر116600روپے ہو گئی ہے (فوٹو: فائل)

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں مین اضافہ ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 7ڈالر بڑھ کر 1955ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600روپے اور 515روپے کامزید اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر116600روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 99966روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3000روپے کم رہی ہے۔ تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1400روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1200روپے 27پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں